اہم اعلان
حمایتِ اسلام چیر یٹی پلازہ کرایہ پر دستیاب ہے
انتہائی پُر کشش ار کمرشل لوکیشن
بنک، ملٹی نیشنل کمپنیز، دفاتر ،فارمیسیزاور ہائی برانڈز کے حامل اداروں کی لیے بہترین موقع
انجمن حمایتِ اسلام چیر ٹی پلازہ برمشتمل 03 کنال بر لبِ سڑک واقع مین ملتان روڈ (چوک یتیم خانہ)،لاہور
٭....پلازہ میں وسیع بیسمنٹ برائے پارکنگ کار، موٹر سائیکل وغیرہ کی سہولت۔
٭....گراﺅنڈ فلورپر 02کمرشل ہال
٭....فرسٹ فلور پر دفاتر
٭....سیکنڈاورتھرڈ فلورپر رہائشی فلیٹس
برائے رابطہ:
اسٹیٹ / لینڈ آفیسر انجمن
موبائل نمبر: 4378788-0332/0300 لینڈ لائن نمبر:04237505501
فنانس کمیٹی انجمن حمایت اسلام کا اجلاس
فنانس کمیٹی انجمن حمایت اسلام کا اجلاس مورخہ20 اکتوبر 2022ءکوجناب سید ضیاءحیدر رضوی‘صدر انجمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انصار احمد قریشی(چیئرمین فنانس کمیٹی )،میاں محمد منیر(آنریری سیکرٹری جنرل )،مرزا خادم حسین جرال (آنریری سیکرٹری فنانس)، جسٹس(ر)سید سخی حسین بخاری(آنریری سیکرٹری ویلفیئر) ڈاکٹر شوکت علی (آنریری سیکرٹری تعلیم)،مدثر لطیف راں(آنریری چیف انٹرنل آڈیٹر) اورممبر فنانس کمیٹی خواجہ سہیل محمو دبٹ ،سجاد حسین،میاں زاہد جاوید اورمحمد ایوب خاں اجلاس میں شریک ہوئے جب کہ آنریری سیکرٹری نشروتالیفات کمیٹی ‘ ڈاکٹر فاروق احمد خصوصی دعوت پراجلاس میں تشریف لائے۔اجلاس میں ادارہ جات انجمن کی طرف سے موصولہ مالی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔
مقابلہ حسن ِقرات ،نعت خوانی اور تقریری مقابلے
حمایت اسلام لائبریری و اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ربیع الاوّل کی مناسبت سے بعنوان شان رسالتﷺ مقابلہ حسن ِقرات ،نعت خوانی اور تقریری مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔مقابلوں کا انعقاد قائداعظمؒ ہال‘واقع حمایت اسلام طبیہ کالج میں مورخہ8نومبر2022ءبروز منگل کو کیا جارہا ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر انجمن حمایت اسلام‘جناب سید ضیاءحیدر رضوی ہوں گے۔
مقابلے میں انجمن حمایت اسلام کے سکول و کالجز کی طرف سے 25طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں،جن میں سے مقابلہ حسن ِقرات میں 8 ،مقابلہ حسنِ نعت میں9 اور تقریری مقابلے میں 8طلبہ حصہ لیں گے۔جیتنے والے طلباوطالبات کو انعامی رقم و تعریفی اسناد نوازی جائیں گی۔